Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مورخہ: 09 اکتوبر 2025 تھانہ بلال کالونی پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں گٹکا ماوا فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
مورخہ: 09 اکتوبر 2025
تھانہ بلال کالونی پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں گٹکا ماوا فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
تھانہ بلال کالونی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے لسٹڈ ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک کارروائی کے دوران چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پہلی کارروائی:
تھانہ بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لسٹڈ آئی آر گٹکا/ماوا فروش کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم:
محمد رضا ولد جاوید اقبال
برآمدگی:
19 پیکٹ مضر صحت گٹکا/ماوا
نقد رقم مبلغ 200 روپے
مقدمہ نمبر: 362/2025
دفعہ: 4/8(i) تھانہ بلال کالونی
ملزم لسٹڈ آئی آر نمبر 2723/2025 میں بھی درج ہے۔
دوسری کارروائی:
خفیہ اطلاع پر مزید کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک اور لسٹڈ آئی آر گٹکا/ماوا فروش کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم:
فیضان عرف حیدر پٹنی ولد عبد القدیر
برآمدگی:
21 پیکٹ مضر صحت گٹکا/ماوا
نقد رقم مبلغ 400 روپے
مقدمہ نمبر: 363/2025
دفعہ: 4/8(i) تھانہ بلال کالونی
ملزم لسٹڈ آئی آر نمبر 5072/2025 میں بھی درج ہے۔
تیسری کارروائی:
اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک مشتبہ شخص کو روکا، جس کی موٹر سائیکل کی CPLC کے ذریعے تصدیق پر معلوم ہوا کہ وہ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری شدہ ہے۔
گرفتار ملزم:
نثار بلوچ ولد سدورا بلوچ
برآمدگی:
ایک عدد موٹر سائیکل نمبر KGX-0433
موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ پہلے سے نمبر 558/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج ہے۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM PSP