Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اسٹریٹ کریمینلز کے خلاف کامیاب کاروائیاں ۔

*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی* 
 *مورخہ* : 11 فروری 2026

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اسٹریٹ کریمینلز کے خلاف کامیاب کاروائیاں ۔

 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں تھانہ گبول ٹاؤن، تھانہ نیو کراچی، تھانہ سپر مارکیٹ اور تھانہ سرسید کی حدود میں چار پولیس مقابلے پیش آئے۔ پولیس مقابلوں کے دوران مجموعی طور پر 6 ملزمان زخمی حالت میں جبکہ 1 ملزم بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد 30 بور پستول، 2 عدد موٹر سائیکلیں اور متعدد موبائل فون برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

 *پولیس مقابلہ تھانہ گبول ٹاؤن* 

گبول ٹاؤن کی حدود سروس روڈ سیکٹر 16-B کے قریب پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں معراج ولد نور اسلام زخمی جبکہ ارحم ولد جمیل یونس بلا ضرب گرفتار ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول 30 بور، چار زندہ راؤنڈ، تین ٹچ موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل یونیک 70 سی سی بغیر نمبر پلیٹ برآمد ہوئی۔ ملزمان اس سے قبل اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

 *پولیس مقابلہ تھانہ نیو کراچی* 

سیکٹر 11-J مین روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں شہریار ولد سلیم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ راؤنڈز اور ایک اسمارٹ موبائل فون (ویوو Y20) برآمد ہوا۔ ملزم ماضی میں اسٹریٹ کرائم، اسلحہ اور پولیس مقابلہ کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

 *پولیس مقابلہ تھانہ سپر مارکیٹ* 

گجر نالہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس مقابلے میں 3 ملزمان سید صائم علی ولد سید واجد علی، دلاور ولد شمشاد اور فیضان ولد نفیس الدین زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین و زندہ راؤنڈ اور ایک موٹر سائیکل یونیک 70 سی سی نمبر KJU-7889 برآمد ہوئی جو سرقہ شدہ تھی۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

 *پولیس مقابلہ تھانہ سرسید* 

محمد شاہ قبرستان کے قریب پولیس مقابلے میں نزیر احمد ولد بشیر احمد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ راؤنڈز اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم سنگین جرائم، قتل اور منشیات کے مقدمات میں سابقہ گرفتار رہ چکا ہے۔

گرفتار ملزمان ایکٹو سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کا سابقہ مجرمان ریکارڈ بھی ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور مکمل کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ 

ترجمان:
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.