Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*سمن آباد کی حدود میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار*

*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی* 

 *مورخہ* : 19 مئی 2026

 *سمن آباد کی حدود میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار* 


ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر تھانہ سمن آباد پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تھانہ سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلاک 17 ایف بی ایریا کراچی میں دوا ہیلتھ کیئر ہسپتال کے قریب واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے گودام سے
20 پیکٹ سفینہ،
50 پیکٹ اداب،
اور 74 عدد ڈنڈے سگریٹ نان کسٹم پیڈ برآمد کیے۔

پولیس نے موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت:

1۔ اقبال عبداللہ ولد عبداللہ
2۔ محمد سہیل ولد محمد اقبال

کے ناموں سے ہوئی ہے۔

برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ سامان کو دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ترجمان: 
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل 
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.