Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس 

 بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ برآمد 

کارروائی شاہراہ عثمان نزد 4K چورنگی کے پاس کی گئی جس میں ملز م گرفتار ہوا

ملزم کی شناخت. توحید ولد محمد ندیم کے نام سے ہوئی

ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30بور پسٹل لوڈ میگزین بلا لائسینس، موبائل فون، نقد رقم اور  موٹر سائیکل برآمد ہوئی-

ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی  رشید عرف راجہ ولد لیاقت قریشی کو کریلہ اسٹاپ نیو کراچی لینے جا رہا تھا جو کہ اس سے فون پر مسلسل رابطے میں ہے اور اکٹھے ہونے کے بعد ہمراہ موجود اسلحہ کے زور پر واردات و اسنیچنگ کرنے کا ارادہ تھا- پکڑے ہوئے ملزم کے اس انکشاف پر بلال کالونی پولیس کریلہ اسٹاپ پہنچی تا ہم ملزم رشید عرف راجہ پولیس کو دیکھ کر موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا -

دونوں ملزمان ماضی میں جیل جا چکے ہیں اور کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں-

گرفتار و عدم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 316/24 جرم دفعہ399/401/34 و ملزم توحید کے خلاف علیحدہ سے ناجائز اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے-

 ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.