Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سینٹرل عزیزآباد پولیس کا گٹکاماوا کے خفیہ کارخانے پر چھاپہ بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکاماوا اور دیگر سامان برآمد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
Date : 13 Nov, 2024
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی
سینٹرل عزیزآباد پولیس کا گٹکاماوا کے خفیہ کارخانے پر چھاپہ بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکاماوا اور دیگر سامان برآمد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر گٹکاماوا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے
عزیزآباد پولیس نے رہائشی مکان میں قائم خفیہ گٹکاماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کارروائی کرکے بھاری مقدار میں چھالیہ، تیار گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کر لیا
دورانِ کاروائی 1 ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ 1 ملزم کارخانے کا مالک فرار ہوگیا
گرفتار ملزم کی شناخت نعمان ولد یونس کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کا نام محمد طاہر عرف بوبی معلوم ہوا
پولیس نے کارخانے سے 40 بوری چھالیہ وزنی 12 کلو فی بوری، 2 عدد ٹب، 1 عدد بالٹی، 1 عدد اسکیل بڑا، 2 عدد ڈیجیٹل اسکیل چھوٹا، 5 عدد بالٹی چونا، 1 ٹب گیلی چھالیہ، 2 بیگ پیکنگ ریپر، 15 پیکٹ جیلانی مصالحہ، 15 پیکٹ تمباکو زعفرانی راجا جانی، 20 پیکٹ عزیز تمباکو، 8 پیکٹ جیلانی مصالحہ، آدھا کارٹن کتھا اور 80 پڑیاں ماوا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 645/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP