Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*پولیس مقابلہ اپڈیٹ – تھانہ رضویہ سوسائٹی*

*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی* 
 *مورخہ* : 31 مئی 2026

 *پولیس مقابلہ اپڈیٹ – تھانہ رضویہ سوسائٹی* 

تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے ندی کنارہ، جہانگیر آباد، ناظم آباد نمبر 1 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مشتبہ ملزم کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ارمان حسین ولد اشتیاق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور 3 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ 

علاوہ ازیں ایک عدد 70 سی سی موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر KGG-5120 بھی برآمد کی گئی جو تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ نمبر 169/2026 جرم 381-A میں چوری شدہ تھی۔ ملزم کے قبضے سے نقد رقم 400 روپے بھی برآمد ہوئی۔

ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف سابقہ مقدمات بھی سامنے آئے جن میں مقدمہ نمبر 129/2020، 63/2022، 266/2024 اور 169/2026 شامل ہیں۔

پولیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ رضویہ سوسائٹی میں مقدمہ نمبر 209/2026 دفعات 353/324/34 اور مقدمہ نمبر 210/2026 دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ درج کرلیا گیا ہے 

مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان: 
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل 
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.