Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مورخہ : 01 دسمبر 2025 پہلی کاروائی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کامیاب کارروائی؛ اسلحہ و منشیات فروش سمیت دو ملزمان گرفتار
مورخہ : 01 دسمبر 2025
پہلی کاروائی
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کامیاب کارروائی؛ اسلحہ و منشیات فروش سمیت دو ملزمان گرفتار
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اندرون روڈ نزد رحمانیہ موڑ سیکٹر 12-D میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور منشیات رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے نام:
1. عزت امیر ولد محمد امیر
2. امداد علی ولد محمد شاہ میر
برآمدگی کی تفصیلات:
ملزم عزت امیر سے:
ایک عدد 9mm پسٹل (بلا نمبری برنگ سیاہ)
03 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون
08 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1500 روپے
ملزم امداد علی سے:
آئس وزنی 22 گرام
01 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون
01 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1100 روپے
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے.
دوسری کاروائی
نیو کراچی پولیس کی بروقت کارروائی؛ بھاری اسلحہ و منشیات برآمد، دو خطرناک ملزمان گرفتار
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اندرون روڈ نزد رحمانیہ موڑ سیکٹر 12-D میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و منشیات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے نام:
1. نور محمد عرف شینا ولد خان محمد
2. باز محمد عرف عباس ولد علی جان
برآمدگی کی تفصیلات:
ملزم باز محمد سے:
ایک عدد 30 بور پسٹل (بلا نمبری، برنگ سلور)
03 راؤنڈ زندہ، لوڈ میگزین
08 عدد راؤنڈ SMG زندہ
07 عدد 32 بور راؤنڈ زندہ
موبائل فون (OPPO ٹچ اسکرین)
02 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1000 روپے
ملزم نور محمد عرف شینا سے:
ہیروئن وزنی 16 گرام
چرس وزنی 120 گرام
02 عدد ٹچ اسکرین موبائل فون
02 عدد کی پیڈ موبائل فون
نقد رقم 1000 روپے
مزید تلاشی کے دوران CCTV کیمرے بھی برآمد ہوئے
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP