Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلہ (1 ڈاکو ہلاک)*
*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی*
*مورخہ* : 08 مئی 2026
*شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلہ (1 ڈاکو ہلاک)*
تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود بمقام مین روڈ نزد اکبر پبلک اسکول ناگن چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکو کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزم شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو رہا تھا، موقع پر پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔
ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس موبائل اور 2 پولیس اہلکاروں کی جیکٹوں پر بھی گولیاں لگی ہیں۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
موقع سے ایک عدد موٹر سائیکل، 2 عدد شہریوں سے چھینے ہوئے ٹچ موبائل فون، 2 پرس جن میں نقدی 7650 روپے موجود تھے اور ایک پسٹل 30 بور برآمد کرلیا گیا ہے۔
ہلاک ڈاکو کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP