Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف تھانہ جات کی کامیاب کارروائیاں، گٹکا ماوا فروش، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنلز اور جواری گرفتار، اسلحہ، منشیات، گٹکا ماوا اور نقدی برآمد۔
*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی*
*مورخہ*: 14 اپریل 2026
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف تھانہ جات کی کامیاب کارروائیاں، گٹکا ماوا فروش، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنلز اور جواری گرفتار، اسلحہ، منشیات، گٹکا ماوا اور نقدی برآمد۔
*تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا*
*پہلی کارروائی:*
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ I.R لسٹ A+ کیٹگری کے گٹکا ماوا فروش ملزم جاوید ڈوبا ولد محمد یوسف ڈوبا کو بیرون مکان نمبر A-375 سیکٹر 11-G نیو کراچی سے گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 47 پڑیاں تیار شدہ گٹکا ماوا اور 170 روپے نقدی برآمد ہوئی، ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 194/2026 بجرم دفعہ 48(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
*دوسری کارروائی:*
اسی تھانہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل علی رضا ولد غلام عباس کو 60 نمبر بس اسٹاپ خمیسہ گوٹھ سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 2 زندہ راؤنڈ اور 500 روپے نقدی برآمد کی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 193/2026 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
*تھانہ سمن آباد*
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ محمد شکیل جاوید ولد شیخ محمد امین جاوید کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 320 گرام چرس برآمد کی، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 94/2026 بجرم دفعہ 9(i)-3(a) CNS درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
*تھانہ سپر مارکیٹ*
*پہلی کارروائی:*
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروش زاہد ولد عبد الکریم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 15 پڑیاں ماوا اور 400 روپے نقدی برآمد کی، مقدمہ نمبر 243/26 درج کر لیا گیا۔
*دوسری کارروائی:*
پولیس نے قمار بازی میں ملوث محمد وجاہت ولد شفاعت احمد اور محمد عزیر ولد محمد اسلم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نقدی، داو منی اور موبائل فون برآمد کیا، مقدمہ نمبر 246/2026 درج کر لیا گیا۔
*تیسری کارروائی:*
پولیس نے I.R لسٹڈ ملزم جمشید عرف بلال مدنی ولد ابو بکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 15 پڑیاں ماوا اور نقدی برآمد کی، مقدمہ نمبر 242/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
*تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا*
*پہلی کاروائی*
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروش ملزم کو گرفتار کیا.
ملزم کی شناخت علی احمد عرف ماموں ولد ابو الخیر کے نام سے ہوئی اور 20 پیکٹ برامد. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے
*دوسری کاروائی*
زاکر شاہ ولد ابراہیم شاہ سے 20 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوا، ملزم کے خلاف بالترتیب مقدمہ نمبر 105/2026 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دونوں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
*تھانہ سر سید*
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد علی ولد غنی اور احمد ولد عبدالمالک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 80 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیں، ملزمان مختلف علاقوں میں سپلائی میں ملوث تھے، مقدمہ نمبر 192/26 بجرم دفعہ 4/8(1) درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
*تھانہ گلبرگ*
*پہلی کاروائی*
پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا فروش شکور ولد علی محمد کو گرفتار جبکہ اس کا ساتھی جعفر ولد شکور فرار ہو گیا، ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا برآمد کر کے مقدمہ نمبر 186/26 درج کیا گیا،
*دوسری کاروائی*
اسٹریٹ کرمنل خالد ولد عبدالغنی کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 184/26 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
*ترجمان*
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP