Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی*

 

 *ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی* 

ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات اور ایس ایچ او تھانہ شاہرہ نور جہاں کی نگرانی میں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

گرفتار ملزم کی شناخت *عبدالخالق ولد عبدالرشید* کے نام سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران گرفتار شدہ ملزم کے قبضے سے *550* گرام چرس اور 200 روپے کیش برآمد۔

دوران انٹروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ شاہرہ نور جہاں میں مقدمہ الزام نمبر 12/2026 بجرم دفعہ 9(1)3(B) انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

 *ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.