Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مورخہ: 09 نومبر 2025 ایس ایس پی ضلع وسطی (سینٹرل) ذیشان شفیق صدیقی صاحب کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
مورخہ: 09 نومبر 2025
ایس ایس پی ضلع وسطی (سینٹرل) ذیشان شفیق صدیقی صاحب کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
پہلی کارروائی
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اندرونی روڈ نزد کھڈا اسکول سیکٹر 5F نیو کراچی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت شفیق اللہ عرف اللہ داد ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی
جو افسرانِ بالا کی I.R نارکوٹکس کی لسٹ میں A کیٹیگری میں نامزد ہے۔
ملزم کا سابقہ ریکارڈ (CRO):
1. مقدمہ الزام نمبر 371/13 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ سہراب گوٹھ
2. مقدمہ الزام نمبر 991/22 بجرم دفعہ 69C تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
ملزم کے قبضے سے 52 گرام آئس، ایک ٹچ اسکرین موبائل فون اور نقد رقم 1600 روپے برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 616/2025 بجرم دفعہ 9(2)3 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری کارروائی:
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بشیر چوک، خمیسہ گوٹھ، کچی آبادی سیکٹر 5F نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مسلح ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالعزیز ولد محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بلا نمبر، دو راؤنڈ بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم 120 روپے برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 618/2025 بجرم دفعہ 23(i)-A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM PSP