Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مورخہ : 27 اگست 2025 ناگن چورنگی سے شفیق موڑ کی جانب اترتے ہوئے پُل پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
مورخہ : 27 اگست 2025
ناگن چورنگی سے شفیق موڑ کی جانب اترتے ہوئے پُل پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
2 مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دوسری موٹر سائیکل پر سوار اشخاص کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فضل رحمان ولد عمر خطاب موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کے ساتھ اس کا چچا عارف بھی موجود تھا جو خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔
چشم دید گواہ عارف کے بیان کے مطابق چلتی موٹر سائیکل پر پیچھے سے آنے والے ملزمان نے فضل رحمان پر فائرنگ کی، گولی سر پر لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے سفید مفلر چہرے پر لپیٹا ہوا تھا۔
واقعے کی نوعیت بظاہر ذاتی دشمنی یا دیگر کسی محرک پر مبنی ہو سکتی ہے، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے فوٹیج اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں
ایس ایچ او گبول ٹاؤن مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔
ایس ایچ او گبول ٹاؤن تھانہ