Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا و ماوا فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف تھانوں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی*
*مورخہ*: 04 جون 2026

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا و ماوا فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف تھانوں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

*تھانہ شریف آباد*
تھانہ شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث عادی ملزم وقاص حسین ولد وجاہت حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 152/2026 زیر دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر لیا گیا۔ 

*تھانہ گلبرگ*
تھانہ گلبرگ پولیس نے ایف بی ایریا موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد بلال ولد محمد جلیل اور اسامہ ولد منیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 24 پیکٹ گٹکا/ماوا اور 250 روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ مقدمہ نمبر 297/2026 زیر دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

*تھانہ رضویہ*
تھانہ رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شمس ولد غلام علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 40 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 214/2026 زیر دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*تھانہ لیاقت آباد*
تھانہ لیاقت آباد کے انٹیلی جنس اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعیب ولد محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 پڑیاں گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 345/2026 زیر دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس گٹکا و ماوا فروشی جیسے جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان 
 ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل 
 ڈاکٹر محمد عمران خانPSP


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.