Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں*

*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی*

*مورخہ: 07 مئی 2026*

*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں*

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے مضر صحت گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

*تھانہ یوسف پلازہ*

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آئی آر لسٹ میں شامل ملزم ضمیر شاہ ولد وزیر شاہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 41/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) PPC درج ہے جبکہ ملزم کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

*تھانہ گلبہار*

پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 02 گٹکا ماوا فروش ملزمان عمر جلیل ولد صاحب جلیل اور معاویہ ولد صاحب جلیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 46 پڑیاں گٹکا ماوا اور مزید جامع تلاشی کے دوران نقد رقم 2000 روپے برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 144/2026 بجرم دفعہ 48(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ڈاکٹر محمد عمران خانPSP

 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.