Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*حیدری مارکیٹ پولیس کی بڑی کارروائی*

*مورخہ* : 02 جنوری 2026

 *حیدری مارکیٹ پولیس کی بڑی کارروائی* 
 *پولیس اہلکار ظاہر کر کے جیولری شاپ سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار* 

حیدری مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ سے سونے کی انگوٹھیاں چوری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم امتیاز حسین ولد غلام حسین نے حیدری مارکیٹ کراچی میں واقع المدنی شاپنگ مال، شاپ نمبر G-28 میں ایک جیولری شاپ پر واردات کی۔ ملزم نے خود کو CTD کا سرکاری ملازم ظاہر کیا اور زیورات خریدنے کے بہانے دوکان میں داخل ہوا۔ اس دوران اس نے موقع پاکر تقریباً ایک تولہ وزنی سونے کی دو عدد انگوٹھیاں چوری کر کے فرار ہو گیا۔

متاثرہ دکاندار سکندر یوسف ولد محمد یوسف کی جانب سے ملزم کی نشاندہی پر، ملزم کو حیدری مارکیٹ کے علاقے میں دوبارہ دیکھا گیا جس پر دکاندار اور اس کے ملازم نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعے کا مقدمہ FIR نمبر 06/2026 زیر دفعہ 380/170 تعزیراتِ پاکستان تھانہ حیدری مارکیٹ میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے 

 *ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.