Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*کراچی* : *ڈسٹرکٹ سینٹرل* کے مختلف علاقوں میں *کامبنگ و سرچ آپریشن،* جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، متعدد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور ملزمان کی گرفتاری، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
*کراچی* : *ڈسٹرکٹ سینٹرل* کے مختلف علاقوں میں *کامبنگ و سرچ آپریشن،* جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، متعدد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور ملزمان کی گرفتاری، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 13/14 جنوری 2026 کو رات 10:00 بجے سے صبح 02:30 بجے تک خصوصی کامبنگ و سرچ آپریشنز کیے، ذیشان شفیق صدیقی
تفصیلات کے مطابق تھانہ بلال کالونی، تھانہ نارتھ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ نیو کراچی کی حدود میں واقع سیکٹر 5-E نیو کراچی، بشیر چوک و وداریہ والی گلی سیکٹر 5-F، اور کٹھیاواڑی محلہ سیکٹر 11-D نیو کراچی میں پولیس، رینجرز اور لیڈیز پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے کارروائیاں انجام دیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
آپریشن کے دوران مجموعی طور پر درجنوں گھروں اور ہوٹلز کی تلاشی لی گئی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 100 سے زائد افراد کی تلاشی اور SVAS کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائی کے دوران ضابطہ فوجداری کی دفعہ 54 کے تحت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 03 ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف 02 مقدمات درج کیے گئے۔ ذیشان شفیق صدیقی
کامبنگ آپریشن کے نتیجے میں جرائم کی روک تھام، مشتبہ عناصر کی نشاندہی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ ذیشان شفیق صدیقی