Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Bank Robber Arrested after Police Encounter
ڈسٹرکٹ سٹی: رات گئے کھارادر پولیس کے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم متعدد بینک ڈکیتیوں میں ملوث نکلا, ایس ایس پی سٹی عارف عزیز.
کراچی: فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا, جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوئے.
کراچی: ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد.
کراچی: ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے.
کراچی: فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود پنجابی کلب کی بیک سائیڈ پر پاس پیش آیا.
کراچی: ملزم 3 رکنی گروہ پر مشتمل ہے, ملزم اور ملزم کے دیگر ساتھی بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے ہیں, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم بجلی کا بل جمع کرانے کے بہانے بینک کے اندر جاتا ہے اور دیگر 2 ساتھی بینک کے باہر انتظار کرتے ہیں.
کراچی: گرفتار ملزم بینک کے اندر جاکر لوگوں پر نظر رکھتا ہے بعد از ملزم اور دیگر ساتھی بڑی رقم لیکر نکلنے والے شہری کا پیچھا کرکے ان کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے ہیں, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: ملزم 12 نومبر کو کھارادر کے نجی بینک میں بھی بجلی کا بل جمع کرانے کے بہانے آیا بعد ازاں ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بڑی رقم لیکر نکلنے والے شہری کا پیچھا کیا اور شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا, ایس ایس پی سٹی.
کراچی: 12 نومبر کو ملزم کو بینک میں داخل ہوتے اور شہری کا پیچھا کرتے ہوئے CCTV فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے.
کراچی: ملزم اس سے قبل بھی پولیس مقابلے اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا سکتا ہے.
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1.مقدمہ الزام نمبر 191/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ عزیزآباد.
2.مقدمہ الزام نمبر 1031/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ عزیزآباد.
3.مقدمہ الزام نمبر 398/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ عزیزآباد.
4.مقدمہ الزام نمبر 182/2023 بجرم دفعہ 381A تھانہ فیروزآباد.
5.مقدمہ الزام نمبر 268/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ گلبرگ.
6.مقدمہ الزام نمبر 270/2023 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ گلبرگ.
7.مقدمہ الزام نمبر 181/2020 بجرم دفعہ 23(I)A متعینہ SIU.
کراچی: ملزم کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا.
کراچی: ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری.
کراچی: ملزم کے خلاف مقدمہ درج, نیز دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.