Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پولیس کی مؤثر تفتیش اور پیروی کا نتیجہ۔ عدالت نے گٹکا فروشی کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان کو سزائیں سنا دیں

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 13/12/2025

*پولیس کی مؤثر تفتیش اور پیروی کا نتیجہ۔ عدالت نے گٹکا فروشی کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان کو سزائیں سنا دیں*

سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ خیرپور ناتھن شاہ کی عدالت نے آج گٹکا مین پوری ایکٹ کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ یہ فیصلے دادو پولیس کی کامیاب کارروائیوں اور مؤثر قانونی پیروی کا نتیجہ ہیں۔

مقدمہ نمبر 86/2025 اور مقدمہ نمبر 73/2025 تھانہ ککڑ گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کی دفعات 4، 8 اور 9 کے تحت گرفتار ملزمان ندیم علی بھٹو اور ملزم محمد ابراہیم جویو کو جرم ثابت ہونے پر جیل کسٹڈی پیرڈ 4 ماہ اور 11 روز قید کی سزا سنائی گئی ہے

ایس ایس پی دادو *کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* نے مقدمات کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے عدالت کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.