Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر کرمنلز کے خلاف دادو پولیس کے چھاپے اور سرچ آپریشن جاری،
*ضلع دادو پولیس*
7 اپریل 2025ء
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر کرمنلز کے خلاف دادو پولیس کے چھاپے اور سرچ آپریشن جاری،
*کریک ڈاؤن کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب مزید 2 ملزمان گرفتار*
میہڑ میں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل اور دیگر جرائم میں ملوث عادی مجرم کو گرفتار کرلیا ہے،
ایس ایچ او تھانہ میہڑ بی سیکشن اصغر علی شاھ نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکہ *اشتہاری ملزم دادن بلوچ کو گرفتار کرلیا،*
ملزم دادن ولد محمد بخش عرف محمدو رند ضلع جامشورو پولیس کو قتل سمیت دیگر جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا،
ملزم کے خلاف ضلع جامشورو میں قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلوں، منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 9 سے زائد مقدمات درج ہیں،
ضابطے کی ضروری کاروائی کے بعد ملزم کو مزید کاروائی کیلئے جامشورو پولیس کی حوالے کیا جائے گا،
کرمنل ریکارڈ:
1) Cr No. 351/2024 u/s 302، 324 PPC PS Kotri
2) Cr No. 116/2015 u/s 506/2, 353 PPC
3) Cr No. 122/2015 u/s 392 PPC
4) Cr No. 123/2015 u/s 427,324,353 PPC
5) Cr No. 433/2015 u/s 9C/ CNS
6) Cr No. 94/2016 u/s 353, 324 PPC
7) Cr No. 95/2016 u/s 23/A
8) Cr No. 104/2021 u/s 353, 324 PPC
9) Cr No. 105/2021 u/s 23-SAA
دوسری جانب،
میہڑ کے قریب ایس ایچ او تھانہ تھرڑی محبت نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے *اشتہاری ملزم مزمل ولد محبوب نوناری کو گرفتار کرلیا،*
ملزم تھانہ تھرڑی محبت پہ درج مقدمہ نمبر 14/2024 بجرم دفعہ 402، 399 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔