Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو میں پولیس ’آپریشن المیزان‘ دوسرے مرحلے میں داخل۔۔ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار، اہم ٹھکانے مسمار، علاقے میں اطمینان کی فضا قائم
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 10/11/2025
*دادو میں پولیس ’آپریشن المیزان‘ دوسرے مرحلے میں داخل۔۔ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار، اہم ٹھکانے مسمار، علاقے میں اطمینان کی فضا قائم*
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں "آپریشن المیزان" کے دوسرے مرحلے کا آغاز تحصیل جوہی کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے ساتھ کیا گیا
صبح سویر، پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاچھو کے علاقے ھیئرو خان اور گردونواح میں ایکٹو کرمنلز اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے
آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ ٹھکانوں کی نشاندہی مقامی انٹیلیجنس اور پولیس ریکارڈ کی بنیاد پر کرکے کڑی تلاشی اور چیکنگ کی گئی
سرچ آپریشن کے دوران اب تک 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران اسلحہ اور موٹرسائیکیں بھی برآمد ہوئی ہیں
ضلع دادو میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے "آپریشن المیزان فیز ٹو" کا آغاز کیا گیا ہے۔ایس ایس پی دادو
پولیس آپریشن کا مقصد ضلع دادو کو جرائم سے پاک بنانا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور امن عامہ کو مستقل بنیادوں پر بحال کرنا ہے۔ آپریشن کے اگلے مراحل میں ضلعے کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ *امیر سعود مگسی ایس ایس پی دادو