Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو اور میہڑ میں کامیاب کاروائیاں موٹرسائیکل لفٹر گینگ کا سرغنہ گرفتار ایک موٹرسائیکل اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 01/03/2025
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے متحرک،
*دادو اور میہڑ میں کامیاب کاروائیاں موٹرسائیکل لفٹر گینگ کا سرغنہ گرفتار ایک موٹرسائیکل اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا*
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دادو اے سیکشن کی حد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود پولیس گارڈ نے موٹرسائیکل چوری ہونے کی کوشش ناکام بنادی،
موٹرسائیکل چوری کرکہ فرار ہو رہے ملزم کو پولیس اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں دھرلیا، ملزم کی شناخت بدنام مجرم اعظم عرف عاشق ولد سلیمان پنہور کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک ماسٹر چابی برآمد ہوئی ہے
کاروائی میں ایک سی ڈی 70 موٹرسائیکل ماڈل 2021ع بھی برآمد کرلی گئی، برآمد موٹرسائیکل سمیت گرفتار ملزم کو تھانہ دادو اے سیکشن منتقل کرکہ سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
جبکہ ملزم عادی مجرم اور گینگ لیڈر ہے جس کے خلاف دادو سمیت ضلع جامشورو کے مختلف تھانوں میں چوری، ڈکیتی، قتل، پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم کے 47 مقدمات پہلے بھی درج تھے تاہم مزید تفتیش جاری ہے
دوسری جانب
میہڑ میں انچارج مددگار 15 فقیر محمد برہمانی کی سربراہی میں پولیس کی کاروائیاں،
* شہری عبدالحمید جانوری کے گھر سے چوری ہونے والا ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ سامان جس میں اسٹیبلائزر، بیٹری، چارجر، دستاویزات وغیرہ شامل ہیں برآمد کرکہ مالک کے حوالے کردیا گیا ہے،
اس کے علاؤہ
* شہریوں فاروق جھتیال اور بلاول جسکانی کی مسروقہ موبائل فون اور ایک موٹر برآمد کرکہ حوالے کیے گئے ہیں