Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
fainting issue and death of children due to consumption of poisonous food in Mehar, notice of SSP Dadu, hotel owner and cook arrested, hotel cell.
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 24/8/2024
*میہڑ میں زہریلا کھانا کھانے سے گھر مکینوں کی بیہوشی اور بچوں کی اموات کا معاملہ، ایس ایس پی دادو کا نوٹس، ہوٹل مالک اور باورچی گرفتار، ہوٹل سیل*
گزشتہ شب میہڑ کے کاسائی محلہ میں سکندر شیخ اور اس کی فیملی کھانا کھانے کے بعد بیہوش ہوگئے تھے
افسوسناک واقعے میں 12 سالا جنید، 15 سالا طیبہ اور ان کی والدہ مسمات رضوانہ فوت ہوگئے
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کاروائی کے احکامات جاری کیے
متاثرہ فیملی کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ہوٹل سے منگوایا گیا کھانا کھانے کے بعد اموات ہوئیں
تاہم میہڑ بی سیکشن پولیس نے ہوٹل مالک ثُمیت کمار اور ہوٹل کے بورچی منظور خاصخیلی کو حراست میں لے لیا ہے اور ہوٹل بھی سیل کردی گئی ہے
جبکہ پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد حاصل کرنے کیلئے ضابطے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے