Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پولیس کی مؤثر تفتیش کا نتیجہ، قتل کے مقدمے میں مجرم کو کئی برس قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 22 مارچ 2025ء
*پولیس کی مؤثر تفتیش کا نتیجہ، قتل کے مقدمے میں مجرم کو کئی برس قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی*
دادو پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں قتل کے سنگین مقدمے میں مجرم کو سزا دلوانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے
تھانہ خداآباد کی حد میں 2 سال قبل ذاتی تنازعے پر قتل ہونے والے صاحب خان پنہور کے کیس مقدمہ نمبر 77/2022 بجرم 302 ت پ میں گرفتار ملزم گلزار ولد انور ممانی پنہور کو جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے سزا سنا دی ہے
*فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ دادو کی عدالت نے ملزم گلزار ممانی پنہور کو قتل کیس میں 25 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے*
اس کیس میں پولیس کی محنت، جدید تفتیشی تکنیکوں اور قانونی ٹیم کے تعاون سے عدالت میں مضبوط شواہد پیش کیے گئے، جس کے نتیجے میں ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی گئی۔
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے کیس کے تفتیشی افسر اے ایس آئی منظور علی پنہور سمیت پراسکیوشن ٹیم کو شاباشی دی ہے،
ایس ایس پی دادو نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی دن رات کی محنت اور انصاف کی فراہمی کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔