Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
عیدالفطر مبارک
ضلع دادو پولیس
31 مارچ 2025ء
*عیدالفطر مبارک!
*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے پولیس ھیڈ کوارٹر میں اپنے ماتحت اسٹاف اور ان کے بچوں کے ساتھ عید نماز ادا کی اور ان کی خوشیوں میں شامل ہوئے*
ایس ایس پی دادو نے تمام پولیس جوانوں اور ضلعے کی عوام کیلئے عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا ہے اور عید کے روز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباشی دی ہے،
عید کے موقع پر ضلعے میں پُرامن فضا قائم رکھنے کیلئے حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں
دادو پولیس کے جوانوں نے ضلع بھر میں عید نماز کے دوران سیکیورٹی فرائض بخوبی سر انجام دیے،
عید تیاریوں کے دوران بھی پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے بازاروں چوک چوراہوں پر موجود رہی،
عید گاہوں، مساجد، مزارات اور نمازِ عید کے کھلے مقامات پر پولیس کے جوانوں نے شہریوں کی عبادتوں اور خوشیوں کے دوران پُرامن ماحول یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔
اس کے علاؤہ ایس ایس پی دادو کی جانب سے عید کے موقعے پر ہائی وے اور لنک روڈ پر پولیس موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پیٹرولنگ پلان جاری کیا گیا ہے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقہ حدود میں امن وامان بحال رکھنے اور شہریوں کی مدد کیلئے ہر وقت حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے