Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کی جانب سے پولیس افسران اور اہلکاروں کے محکمانہ مسائل، شکایات اور زیر التواء شوکاز نوٹسز و انکوائریوں کے سلسلے میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا

ضلع دادو پولیس

18 مارچ 2025ء

*ایس ایس پی دادو کی جانب سے پولیس افسران اور اہلکاروں کے محکمانہ مسائل، شکایات اور زیر التواء شوکاز نوٹسز و انکوائریوں کے سلسلے میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا،*

مختلف تھانوں، یونٹس میں تعینات ایک سؤ سے زائد افسران و اہلکار اردلی روم میں پیش ہوئے ایس ایس پی دادو نے محکمانہ نظم و ضبط اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے زیر التواء شوکاز نوٹسز میں پیش ہونے والے اہلکاروں کے تحریری اور زبانی جوابات کی روشنی میں فوری کارروائی کے احکامات صادر کیے

ايس ایس پی دادو کی جانب سے متعدد افسران اور اہلکاروں کو انضباطی خلاف ورزیوں پر مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں، جن میں جرمانے، مزید انکوائری اور سخت سرزنش شامل ہیں۔

محکمانہ کاموں میں کوتاہی پر 61 پولیس آفیسر واہلکاران کو مختلف مائینر ومیجر سزائیں دی گئیں

جبکہ 34 اہلکاروں کو جاری شوکاز نوٹسز میں وارننگ جاری کرتے ہوئے آئیندہ احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی تاکید کی گئی

اس کے علاؤہ ایس ایس پی دادو نے اردلی روم میں پیش ہونے والے اہلکاروں کو درپیش دیگر مسائل کا بھی تدارک کیا ان کے تبادلے، چھٹی، میڈیکل ریلیف اور دیگر مسائل کی عرض گذارشات پر حل کے احکامات جاری کیے

اس موقعے پر سروس شیٹ کلارک پیر اسداللہ اور ھیڈ کلارک عاصم جمالی موجود تھے جن کو ایس ایس پی دادو نے بروقت تمام احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کیں


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.