Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: فرسٹ ایئر اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات، دفعہ 144 نافذ،

ضلع دادو پولیس

پریس ریلیز۔ 21/4/2026

*دادو: فرسٹ ایئر اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات، دفعہ 144 نافذ،*

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد اور لاڑکانہ کے تحت منعقد ہونے والے جماعت گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات 20 اپریل سے 7 مئی 2026 تک جاری رہیں گے،

اس موقع پر *ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی* کی ہدایات پر ضلع دادو میں سکیورٹی کے سخت اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں

ضلعے میں 33 امتحانی سینٹرز پر 380 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جس میں 32 لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں

امتحانی سینٹرز کے اندر اور اطراف میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ امتحانات پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد ہو سکیں

ایس ایس پی دادو کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

جبکہ کمشنر صاحب حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے ضلع دادو کے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت امتحانی مراکز کو محدود علاقہ قرار دیا گیا ہے

معلومات شیئرنگ اور نگرانی کے لیے دادو پولیس کی جانب سے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے

ایس ایس پی دادو نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.