Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

SSP Dadu Captain (R) Ameer Saud Magsi called a meeting of police officers after taking charge of Dadu district.

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے ضلع دادو کی چارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کا اجلاس طلب کرلیا*

اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل، آر آئی پولیس لائن، انچارج ڈی آئی بی اور آفس کے ھیڈ آف برانچز نے شرکت کی

ایس ایس پی صاحب نے ضلعے میں موجود افرادی قوت، اسلحہ، گاڑیوں اور دیگر وسائل سمیت تھانہ جات کی حدود میں جرائم کے اعداد وشمار اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

تعارفی اجلاس میں ایس ایس پی دادو نے تمام افسران کو محکمانہ امور کے حوالے سے لائحہ عمل اور ترجیحات واضح کیں

ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی صاحب نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

ضلعے میں پولیس کی کارکردگی نمایاں نظر آنی چاہے، تمام فیلڈ افسران سؤ فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں بے قصور سے ناانصافی نہیں کرنی اور قصوروار کو چھوڑنا نہیں ہے

واردات پیش آنے کی صورت میں پولیس کا فوری ردعمل ہو اور بلاتاخیر قانون حرکت میں آنا چاہیے

جرائم کے خاتمے و شہریوں کے تحفظ کے اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی

ضلعے میں ایکٹو کرمنلز، روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے تحت گھیرا تنگ کیا جائے

سنگین جرائم ڈکیتی اور چوریوں میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرکہ قانون کی گرفت میں لایا جائے

ہر قسم کی منشیات/گٹکا/مین پوری اور دیگر منظم جرائم کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کریں، منظم جرائم ہر صورت ناقابلِ قبول ہیں

موٹرسائیکل و موبائل فون اسنیچنگ، گھروں اور دوکانوں سے چوری کی وارداتوں کے معاملات میں ترجیحی کاروائیاں کرکہ شہریوں کی مسروقہ املاک برآمد کی جائیں

مقدمات کی شفاف تفتیش اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکہ کیسز کو وقت پر عدالتوں میں یکسو کیا جائے اور باقائدگی کے ساتھ مقدمات کی پیروی کرکہ مجرموں کو عدالتوں سے مثالی سزائیں دلوائیں

پولیس نفری اور دیگر وسائل کو حسبِ ضرورت بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا اور تھانہ جات میں وسائل کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز اپنے علاقہ حدود میں اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ کریں اور احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیں

ڈسپلن اور بہتر ٹرن آؤٹ یقینی بنایا جائے ایس ایچ اوز کو اپنے علاقہ جات کی مکمل معلومات ہونی چاہیے

تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں عوام کے مسائل سننے اور مدعیان سے ملنے کیلئے روزآنہ کے بنیاد پر خاص ٹائم مقرر کریں اور عوامی شکایات کا میرٹ پر ازالہ کریں

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کا مزید کہنا تھا کہ

تمام افسران کی کارکردگی کا انفرادی طور جائزہ لیا جائے گا غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران منصب پر موجود نہیں ہونگے جبکہ نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کریں گے اور کارکردگی کے بنیاد پر مقرری وتعیناتی ہوگی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.