Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع دادو میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا روز امن و امان کے ساتھ جاری، ایس ایس پی دادو بھی فیلڈ میں موجود

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

مورخہ، 17/12/2024

ضلع دادو میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا روز امن و امان کے ساتھ جاری، ایس ایس پی دادو بھی فیلڈ میں موجود

*ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے ایڈیشنل کمشنر 2 حیدرآباد منظور احمد لغاری اور ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو کے ہمراہ دادو اور گردونواح کے مختلف ایریاز، ٹرانزٹ پوائنٹس, موبائل اور فکسڈ ٹیموں کو چیک کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا*

ایڈیشنل کمشنر صاحب سمیت ایس ایس پی اور ڈی سی دادو نے پولیو ورکرز اور حفاظت کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں کی حوصلا افزائی کی

ایڈیشنل کمشنر صاحب نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پولیس کو شاباشی دی

افسران نے پولیو ٹیموں کو اپنا کام محنت اور سچائی کے ساتھ جاری رکھنے اور سؤ فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ہدایات دیں

ایس ایس پی دادو نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر معمور پولیس نفری کو مزید مستعدی اور بہترین ٹرن آؤٹ کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی

اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید امداد علی شاھ، انچارج ڈی آئی بی عبدالستار میرانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.