Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع دادو پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی کی بدولت قتل کیس کے مجرم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا عائد ہوگئی

ضلع دادو پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی کی بدولت قتل کیس کے مجرم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا عائد ہوگئی*

تھانہ خیرپور ناتھن شاھ کی حد میں 4 سال قبل گھریلو تنازعے پر قتل کی گئی مسکان لغاری اور زخمی کی گئی اس کی ماں سیما لغاری کے کیس مقدمہ نمبر 197/2020 بجرم 302 تعزیرات پاکستان میں گرفتار ملزم محمد یوسف عرف غلام شبیر لغاری پہ جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے سزا سنا دی ہے

فورتھ ایڈیشنل سیشن جج صاحب دادو کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر *ملزم محمد یوسف عرف غلام شبیر لغاری کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی*

مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور مجرم کا مکمل احتساب سندھ پولیس کا عزم ہے۔ *ایس ایس پی دادو*

پولیس نے مذکورہ کیس میں پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے تفتیش میں ہر پہلو کو نظر میں رکھا، وابستہ شواہد اور ثبوتوں کو کیس فائیل کا حصہ بنایا اور مکمل پیروی کرکہ ملزم کو منتقی انجام تک پہنچانے میں اپنا فرض ادا کیا۔ *کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی ایس ایس پی دادو


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.