Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا دن۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے دادو پولیس کی جانب سیکیورٹی پلان کے مطابق عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے
*ضلع دادو پولیس*
مورخہ، 23/4/2025
*انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا دن۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے دادو پولیس کی جانب سیکیورٹی پلان کے مطابق عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے*
*ایس ایس پی دادو کا ڈپٹی کمشنر دادو کے ہمراہ پولیو مہم کی سرگرمیوں اور پولیس اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ*
انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے دن کے آغاز پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاھ صاحب نے ڈسپیچ سینٹر پپری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ میں روانگی سے قبل تمام پولیو ٹیموں کو بریفنگ دی۔ بریفنگ کا مقصد ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
بریفنگ کے بعد ایس ایس پی اور ڈی سی صاحب نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا فیلڈ میں موجود فکسڈ اور موبائل پولیو ٹیموں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں ایک اسکول کا دورہ بھی کیا جہاں موجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی دادو نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی مہم کا جائزہ لیا، جہاں مسافر بسوں میں سوار فیملیز کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ افسران نے اس موقع پر والدین سے پولیو ویکسین کی اہمیت پر بات کی اور ان کے تعاون کو سراہا۔
ضلع دادو میں انسداد پولیو مہم ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، اور سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے کامیابی سے جاری ہے۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے قطرے ضرور پلائیں۔