Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا انسانیت بھرا اقدام، دو لاوارث معصوم بچیوں کو باحفاظت والدین سے ملا دیا گیا۔

*ضلع دادو پولیس*

مورخہ، 11/5/2025

*دادو پولیس کا انسانیت بھرا اقدام، دو لاوارث معصوم بچیوں کو باحفاظت والدین سے ملا دیا گیا۔*

دادو پولیس نے دو معصوم بچیوں کو لاوارث حالت میں ملنے کے بعد نہ صرف اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بلکہ ان کے لواحقین کو تلاش کر کے باحفاظت والدین سے ملایا

*پانچ سالہ ننھی عائشہ،* دادو میں دعا چوک کے قریب تنہا اور بے سہارا حالت میں ملی۔ مددگار 15 پولیس دادو نے فوراً انسانی ہمدردی کے تحت بروقت اقدام کرتے ہوئے بچی کو سنبھالا اور تحفظ فراہم کیا۔ بعد ازاں رشتہ داروں کی تلاش کے بعد بچی کو اس کے چچا علی مرتضیٰ پنہور کے حوالے کر دیا گیا، جو سورج آباد محلہ دادو کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب *سات سالہ معصوم عاصمہ کو تھانہ کے این شاہ کی حدود میں لاوارث حالت میں پایا گیا۔* ابتدا میں بچی نے خوف اور پریشانی کے باعث اپنی شناخت غلط بتائی جس سے اس کے اصل گھر والوں تک پہنچنے میں کچھ وقت لگا

مگر پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور ہمدردی سے کام لیتے ہوئے بچی کے اصل ورثاء تک رسائی حاصل کی اور تصدیق کے بعد بچی کو اس کے والد آصف سولنگی کے حوالے کیا گیا جو کہ گاؤں نبی بخش سولنگی تحصیل دادو کا رہائشی ہے۔

ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے اس انسان دوست کاروائی پر متعلقہ پولیس ٹیموں کو شاباشی دی، ان کا کہنا تھا کہ، پولیس کی فوری کاروائی و کوششوں کے باعث دونوں بچیاں اپنے گھروالوں کے پاس صحیح سلامت پہنچ گئیں۔ یہ دادو پولیس کی نہ صرف فرض شناسی بلکہ انسان دوستی کا روشن عکس ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.