Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کا منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن، دادو، میہڑ اور خیرپورناتھن شاھ میں کامیاب کاروائیاں، 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے منشیات اور اسلحہ برآمد
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 17/11/2025
*دادو پولیس کا منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن، دادو، میہڑ اور خیرپورناتھن شاھ میں کامیاب کاروائیاں، 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے منشیات اور اسلحہ برآمد*
دادو میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن مظہر علی نائچ کی سربراہی میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں *راجہ عرف رستم منگی* اور *محمد حسن سولنگی* کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد بھنگ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
تھانہ دادو بی سیکشن کی حدود میں بھی پولیس کی کاروائیاں، ایس ایچ او بی سیکشن سائیں بخش چانڈیو کی سربراہی میں بی سیکشن پولیس نے غیرقانونی اسلحہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزم سلیم جمالی بغیر لائسنس بندوق اور کارتوسوں سمیت گرفتار جبکہ دو ملزمان آصف شاہانی اور صدام شاہانی گرفتار کرکہ قبضہ سے دو پستول برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت بی سیکشن تھانے میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
خیرپور ناتھن شاھ میں ایس ایچ او کے این شاہ قمرالدین تنیو کی سربراہی میں پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں لسٹیڈ *منشیات فروش عبدالرحمٰن عرف چمڑو بگھیو، ذوالفقار سولنگی* اور *علی نواز عرف بالی چانڈیو* شامل ہیں۔ کے این شاہ تھانے میں مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے
ایس ایچ او تھانہ میہڑ اے سیکشن طارق حسین لاکھیر کی سربراہی میں پولیس کی کاروائیاں دو گٹکا فروش *ملزمان شفیق چانڈیو اور امتیاز کھوسو* کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے