Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
SSP Dadu Captain (R) Ameer Saud Magsi meeting with the members of the peace committee regarding peace keeping in martyrs of Karbala.
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
پریس ریلیز- 21/8/2024
*چہلم شہدائے کربلا کو مدنظر رکھتے ہوئے امن وامان کے حوالے سے ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی پیس کامیٹی کے ممبران سے ملاقات*
میٹنگ کا انعقاد کانفرنس ھال ایس ایس پی آفس دادو میں کیا گیا جس میں ضلعے کی چاروں تحصیلوں سے مختلف مذہبی جماعتوں اہلسنت و اہل تشیعہ کے رہنماؤں سید محمد شاھ، سید منظور علی شاھ، سلامت جعفری، حافظ احمد ذہین مگسی، سید اظہر علی شاھ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ انچارج ڈی آئی بی عبدالستار میرانی اور دیگر پولیس آفیشلز بھی میٹنگ میں موجود تھے
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کیا اور ضلعے میں امن کمیٹی کی موجودگی و کردار کو اچھا اقدام قرار دیا
میٹنگ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر امن وامان کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی
پیس کامیٹی میں شامل مختلف مکتبِ فکر سے وابستہ رہنماؤں نے ایس ایس پی دادو کی جانب سے میٹنگ کے انعقاد کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جبکہ تمام نے ضلعے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور چہلم شہدائے کربلا کے موقعے پر بھی بہتر انتظامات کی توقع کی
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے میٹنگ کے شرکاء کی جانب نشاندھی کردہ مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی اور بروقت ڈی آئی بی انچارج کو ھدایات بھی جاری کی
ایس ایس پی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان اور مذہبی رواداری کے قیام میں امن کامیٹی کا بہت اہم کردار ہوتا ہے امن کامیٹیز انتظامیہ کی معاون ہوتی ہیں ضلع بھر میں پیس کامیٹیز کو مزید مستحکم کرکہ ہر قسم کے فرقیواریت اور معاشرتی مسائل و بُرائیوں کو مل جل کر حل کرنے کے عملی اقدامات کریں گے اور بہتری کی اصلاحات کی جائیں گی، ضلع دادو مذہبی لحاظ سے امن کا گہوارہ رہا ہے انشاءاللہ امن کامیٹی اور تمام جماعتوں کے باہمی تعاون سے اس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
آخر میں تمام نے مل جل کر امن کیلئے کام کرنے اور اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا اور دعائے خیر کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا گیا