Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو: خیرپور ناتھن شاھ میں پولیس مقابلہ ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 3/12/2024
*دادو: خیرپور ناتھن شاھ میں پولیس مقابلہ ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا*۔ ایس ایس پی دادو
صبح سویر, خیرپور ناتھن شاھ تھانے کی حد لدھان اسٹاپ کے قریب مسلحہ ڈاکو شہری علم الدین لغاری اور رسول بخش کھوسو سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے
اطلاع ملنے پر بروقت انڈس ہائی وے پر گشت پر معمور ایس ایچ او کے این شاھ قربان علی قمبرانی نے بمعہ سپاہ فرار ڈاکوؤں کا تعاقب کیا
پولیس پارٹی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا مقابلے میں ایک ڈکیت کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، 2 موقع سے فرار
فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں سے بھی ایک کے زخمی ہونے کے شبہات ہیں
گرفتار زخمی ڈاکو سے ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی
گرفتار ڈاکو کو فوری ہسپتال منتقل کرکہ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ابتدائی طور زیر حراست زخمی ڈاکو کی شناخت صابر ولد بخشل جانوری کے نام سے ہوئی ہے
گرفتار ڈاکو کا مزید کرمنل ریکارڈ اور دیگر معلومات حاصل کی جا رہی ہے
جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے بھی علاقے میں ناکہ بندی اور مزید آپریشن جاری ہے۔ *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی