Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری، قتل، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں 3 ملزمان گرفتار، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

ضلع دادو پولیس*

21 جنوری 2025

*دادو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری، قتل، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں 3 ملزمان گرفتار، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی۔*

تفصیلات کے مطابق:

• تھانہ خیرپورناتھن شاھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزم فیاض ملاح کی نشاندھی پر شہری علی اصغر لغاری کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل سی ڈی 70 ماڈل 2024 برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی گئی ہے

موٹرسائیکل مالک کی مدعیت میں کے این شاھ تھانے میں مقدمہ نمبر 10/2025 بجرم دفعہ 397 درج تھا۔

دوسری کاروائی میں

• خیرپورناتھن شاھ پولیس نے منشیات فروش سلطان سومرو کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 400 گرام چرس برآمد ہوا۔ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

• تھانہ فلجی اسٹیشن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی قتل کیس میں اشتہاری ملزم رضا علی پنہور کو گرفتار کرلیا گیا

ملزم تھانہ فلجی اسٹیشن کے مقدمہ نمبر 6/2022 بجرم دفعہ 302 میں پولیس کو مطلوب تھا


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.