Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی دادو کی قیادت میں دادو پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ بورڑی کے کچے میں سرچ آپریشن
ایس ایس پی دادو کی قیادت میں دادو پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ بورڑی کے کچے میں سرچ آپریشن،*
قتل ودیگر جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان سمیت عادی مجرموں کی گرفتاریوں اور غیرقانونی اسلحہ رکوری کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی
اس سلسلے میں خيرپور ناتھن شاہ کے قریب بورڑی اور مصری چانڈیو کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ایس پی دادو
میہڑ، کے این شاہ اور دادو سب ڈویژن کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کے ہمراہ 15 تھانوں کی پولیس نے اے پی سی بکتر بند گاڑی اور دیگر جدید آلات کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کیا
سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی
سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی مورچوں اور مجرموں کی پناھ گاہوں کو مسمار کیا گیا
علاقے کے چاروں اطراف گزرگاہوں کو سیل کرکہ مشکوک افراد کو چیک کیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ اور کرائم ریکارڈ کی تصدیق کی جا رہی ہے
سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں بندوقیں، کارتوس اور گولیاں شامل ہیں
علاقے میں قیامِ امن کیلئے سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی دادو
لہٰذا رکارڈ یافتہ مفرور ملزمان خود کو قانون کے حوالے کریں بصورتِ دیگر پولیس کا سخت ایکشن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی