Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر دادو پولیس کا منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 19/4/2026

دادو: ڈی آئی جی حیدرآباد رینج *طارق رزاق خان دھاریجو* اور ایس ایس پی دادو *کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی* کی ہدایات پر دادو پولیس کا منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

*دادو شہر اور گردونواح میں کامیاب کاروائیاں 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*

تفصیلات کے مطابق:

تھانہ دادو بی سیکشن پولیس نے اے کیٹگری کے منشیات ڈیلر کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا

ایس ایچ او تھانہ دادو بی سیکشن لیاقت علی سرکی کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے *منشیات ڈیلر فاروق احمد بھنڈ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد* ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

*تھانہ دادو اے سیکشن:*

ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اکبر علی چنہ کی سربراہی میں اے سیکشن پولیس کا جوئے پر چھاپہ دو ملزمان دھرلیے گئے، موقع پر *تاش کے پتے، داؤ پر لگی 7380 روپے نقدی اور شراب کی 4 بوتلیں* برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی سولنگی اور منور علی بھٹی کے ناموں سے ہوئی جن کے خلاف جوا اور منشیات کے دو مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

*دوسری کاروائی میں دادو اے سیکشن* پولیس نے گٹکا فروش ملزم عرفان بگھیو کو زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

*تھانہ فلجی اسٹیشن:*

ایس ایچ او تھانہ فلجی اسٹیشن الہبچایو شہوک کی سربراہی میں فلجی اسٹیشن پولیس کی کارروائی گٹکا فروش ملزم علی اصغر پنہور کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمہ درج۔

*دادو سی آئی اے پولیس* نے تھانہ دادو بی سیکشن کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزم وزیر علی زنئور کو زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت تھانہ بی سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.