Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر، اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، مزید 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 18/11/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر، اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، مزید 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*

ایس ایچ او تھانہ دادو اے سیکشن مظہر علی نائچ نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے *قتل کیس میں مطلوب ملزم محمد صدیق ولد شبیر میمن* کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزم ضلع جامشورو کے تھانہ سیہون میں درج مقدمہ نمبر 227/2025 بجرم دفعہ 302، 34 ت پ میں مفرور تھا۔

دوسری جانب

سی آئی اے انچارج میہڑ ایٹ کے این شاہ بشیر احمد لاکھیر کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس کا تھانہ میہڑ بی سیکشن کی حدود میں چھاپہ،

کاروائی میں *گٹکا ڈیلر ماجد علی میمن* گرفتار کرلیا گیا قبضہ سے زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ کے 6 پیکٹ برآمد ہوئے

ملزم کے خلاف تھانہ میہڑ بی سیکشن پہ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

FIR#. 416/2025 u/s 4,8,9 Prohibition of Preparation, Manufacturing, sale and storage of Gutka & Manpuri act. PS Mehar B/section


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.