Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی کاروائیاں، شہر میں دوکان توڑ کر چوری کرنے والی گینگ 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد کرلی گئی،
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 18/4/2026
*دادو پولیس کی کاروائیاں، شہر میں دوکان توڑ کر چوری کرنے والی گینگ 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد کرلی گئی،*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی* کی ہدایات پر دادو پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے متحرک ہے
*گزشتہ شب دادو شہر کے اسٹیشن روڈ پر بیوپاری عبد الرؤف کھوکھر کی دوکان سے سگریٹ اور نقدی چوری کرنے والے ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا گیا*
ایس ایچ او تھانہ دادو اے سیکشن اکبر علی چنہ کی سربراہی اے سیکشن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملوث گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کی شناخت *صدام ولد منظور سومرو اور ملزم رجب ولد اسحاق سومرو* کے ناموں سے ہوئی
ملزمان سے چوری شدہ سگریٹس کے 24 کارٹن اور 35250 روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی
ملزمان کے خلاف دوکاندار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 122/2026 بجرم دفعہ 380، 457 ت پ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے