Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو دھرلیا، ایک متاثرہ لڑکی بھی حفاظتی تحویل میں لے لی گئی
ڈسٹرکٹ دادو پولیس*
مورخہ، 21/12/2024
ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر دادو پولیس جرائم کی روک تھام کیلئے الرٹ,,
*دادو پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو دھرلیا، ایک متاثرہ لڑکی بھی حفاظتی تحویل میں لے لی گئی*
دادو بی سیکشن تھانے کی حد میں جوہی موڑ کے قریب ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن سید امتیاز علی شاھ کی سربراہی میں پولیس نے ہیومین ٹریفکنگ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی
کاروائی میں دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا اور ہیومن ٹریفکنگ کا شکار ملتان پنجاب کی رہائشی ایک 24 سالا لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا
گرفتار ہونے والوں میں ملتان کا رہائشی ملزم سرفراز ولد محمد صادق راجپوت اور ملزم سلیم ولد علی نواز بھٹو سکنہ دادو شامل ہیں
حفاظتی تحویل میں لی گئی لڑکی نے پولیس کو مزید بتایا کہ ملزم سرفراز ملتان سے ورغلا کر دادو لایا تھا اور پیسوں کے عوض دوسروں کے حوالے کر رہا تھا
گرفتار ملزمان نے بھی اعترافِ جرم کرلیا ہے، مزید انکشافات میں ظاہر ہوا کہ ملزمان کا انسانی سمگلنگ کا منظم گروہ ہے جو کہ پنجاب سے لڑکیوں کو لاکر مختلف علاقوں میں فحاشی اور دیگر کاموں کیلئے فروخت کرتے ہیں
تاہم دادو پولیس نے گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاہدہی کرکہ گرفتار ملزمان سمیت 7 ملزمان کے خلاف بی سیکشن تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے
_FIR#. 204/2024 u/s 371A, 371B, 34 PPC & 3(ii) Prevention of Human Trafficking act.2018 PS Dadu B-section_