Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*دادو پولیس کی انسانیت دوست کاوش،، 6 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا*
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 19 اکتوبر 2025
*دادو پولیس کی انسانیت دوست کاوش،، 6 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا*
دادو پولیس نے انسان دوستی اور خدمتِ خلق کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے ایس ایس پی دادو *کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر رواں ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے لاوارث حالت میں ملنے والے *6 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے والدین کے سپرد کیا،*
دادو اے سیکشن پولیس کو لاوارث ملنے والے معصوم بچے *زوھیب چانڈیو، ارمان انڑ، شاھزیب ابڑو، مومل چارن، کرن ملاح اور ہمائل پنہور* شہر کے مختلف مقامات سے لاوارث حالت میں ملے تھے
دادو پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی شناخت اور ان کے اہلِ خانہ کی تلاش شروع کی۔ مسلسل کوششوں، جدید ذرائع اور عوامی تعاون کے ذریعے یہ بچے اپنے والدین سے خوشی کے احساسات کے ساتھ دوبارہ مل گئے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کہا ہے کہ:
پولیس کا فرض صرف جرائم سے لڑنا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت بھی ہے، بچھڑوں کو اپنوں سے ملانا ایک ایسا لمحہ ہے جو ہمارے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔
انہوں نے ان کاوشوں میں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے
ایس ایس پی دادو نے مزید کہا کہ دادو میں بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم سی آر سی (Child Rights Committee) کا تعاون بھی قابلِ ستائش ہے، جو پولیس کے ساتھ مل کر بچوں کی شناخت اور بحفاظت حوالگی کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔
دادو پولیس اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کے ذریعے معاشرے کے کمزور اور بے سہارا طبقات کے لیے امید کی کرن بنے گی