Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، غیرقانونی اسلحہ برآمد

ضلع دادو پولیس*

مورخہ، 8/4/2026

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، غیرقانونی اسلحہ برآمد*

تفصیلات کے مطابق:

ایس ایچ او تھانہ دادو بی سیکشن لیاقت علی سرکی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ *دورانِ ناکابندی غیرقانونی اسلحہ سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا*

گرفتار ملزم کی شناخت *دائم ولد الہرکھیو آلکھانی* کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے بغیر لائسنس *پستول اور زندہ راؤنڈز* برآمد کرلیے گئے۔ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

تھانہ میہڑ بی سیکشن:

ایس ایچ او تھانہ میہڑ بی سیکشن قمر الدین تنیو کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم خلیل لاکھیر اور ملزم ایاز بھرٹ شامل، ملزمان کے قبضہ سے دو پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں

گرفتار ملزمان تھانہ میہڑ بی سیکشن پہ درج ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب تھے

Cr#. 123/2026 u/s 392 PPC PS Mehar

Cr#. 124/2026 u/s 324, 353 PPC PS Mehar

Cr#. 130/2026 u/s 25 SAA PS Mehar

Cr#. 131/2026 u/s 25 SAA PS Mehar

*مددگار 15 میہڑ:*

انچارج 15 مددگار میہڑ امداد علی سیہول نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس میں *اشتہاری ثاقب ولد الہرکھیو مہیسر* کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم تھانہ کے این شاہ پہ درج مقدمہ نمبر 216/2023 بجرم دفعہ 397 ت پ میں مطلوب تھا

*تھانہ پٹ گل محمد:*

ایس ایچ او تھانہ پٹ گل محمد عبد الغفار پنہور نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے کیس میں روپوش ملزم امان اللہ لغاری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ پٹ گل محمد میں درج مقدمہ نمبر 1/2026 بجرم دفعہ 380، 457, 215 ت پ میں مطلوب تھا۔

*مددگار 15 کے این شاہ:*

مددگار 15 انچارج کے این شاہ فقیر محمد برہمانی نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا چھالیہ سمیت ملزم محفوظ چنہ کو گرفتار کرلیا ملزم کو تھانہ کے این شاہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.