Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن، چھاپوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے،

ضلع دادو پولیس*

23 مارچ 2025ء

*دادو پولیس کا منشیات فروشوں اور ایکٹیو کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن، چھاپوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے،*

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے 8 ملزمان گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور بھاری مقدار منشیات برآمد کرلی گئی۔*

تفصیلات:

1)۔ ایس ایچ او تھانہ جوہی طارق لاکھیر کی سربراہی میں جوہی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکہ بدنام منشیات فروش مولاداد عرف مولابخش رند کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ ایک کلو سے زائد (1110گرام) چرس برآمد ہوا ہے، مقدمہ درج

2)۔ تھانہ خیرپورناتھن ایس ایچ او سیف اللہ بگھیو کی سربراہی میں کے این شاہ پولیس کی کاروائی، منشیات سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی شناخت رمضان لاڑ کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو (1500g) چرس برآمد ہوا ہے۔ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

3)۔ تھانہ خیرپورناتھن شاھ پولیس کی ایک اور کاروائی دورانِ گشت کنڈیچھکی لنک روڈ پر مقابلے کے بعد ملزم اشرف ملاح کو ایک بغیر لائسنس بندوق سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم اور اس کے موقعہ سے فرار دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

4)۔ تھانہ پٹ گل محمد کی حد میں پولیس نے ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی، ایس ایچ او تھانہ پٹ گل محمد الطاف احمد سولنگی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاؤں مکین فاروق لغاری کی چھینی ہوئی پرائڈر موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ضروری کاروائی کے موٹرسائیکل مالک کے حوالے کردی گئی ہے

5)۔ ایس ایچ او تھانہ تھرڑی محبت عبدالغفار پنہور کی سربراہی میں پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ سمیت ایکٹیو کرمنل اکرم علی چانڈیو کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضہ سے ایک بغیر لائسنس پستول برآمد کیا گیا۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

6)۔ ایک کاروائی میں تھانہ تھرڑی محبت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجرموں کو پناہ دینے والے سہولتکار ملزم سلطان گاڈہی کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے

7)۔ ایس ایچ او تھانہ دادو اے سیکشن اعجاز علی مسن کی سربراہی میں اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اظہر لُنڈ کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

8)۔ دوسری کاروائی میں تھانہ دادو اے سیکشن پولیس نے ایکٹیو کرمنل عبداللہ ملاح کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا قبضہ سے پستول برآمد۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

9)۔ دادو سی آئی اے پولیس کی اے سیکشن تھانے کی حدود شاہجہان پارک کے قریب کاروائی گٹکا فروش ملزم محبوب لُنڈ کو زیڈ اکیس گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا۔ اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.