Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر قیامِ امن کیلئے دادو پولیس متحرک، چیکنگ، گشت اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 8/12/2025

*ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر قیامِ امن کیلئے دادو پولیس متحرک، چیکنگ، گشت اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری*

*دادو اور میہڑ کے قریب پولیس کی کامیاب کاروائیاں، 2 ایکٹیو کرمنلز کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، دو موٹرسائیکیں بھی برآمد*

دادو میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن سائیں بخش چانڈیو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مفرور ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی

کاروائی میں موٹرسائیکل اسنیچنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم *فائق ولد دلمیر جمالی* کو گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزم کے قبضہ سے بغیر لائسنس پستول اور ایک ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل انجن نمبر RMI-341726 برآمد کرلی گئی ہے

ملزم تھانہ دادو بی سیکشن، خداآباد اور تھانہ پٹ گل محمد پہ درج مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دادو سمیت دیگر اضلاع سے مزید ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے

* FIR#. 225/2025 u/s 324, 353 PPC PS Dadu B/sec

* FIR#. 231/2025 u/s 324, 353, 402, 399 PPC PS Dadu B/sec

* FIR#. 92/2025 u/s 324, 353 PPC PS Khudabad

* FIR#. 234/2025 u/s 25 SAA PS Dadu B/sec

دوسری جانب

*تھانہ رادھن کی حدود میں ایک ملزم غیرقانونی اسلحہ اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا*

تھانہ رادھن کے ڈیوٹی افسر محمد حیات سولنگی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دورانِ گشت کاروائی کرتے ہوئے جرم کے ارادے سے موجود ملزم کو بغیر لائسنس پستول اور ایک ون ٹو فائیو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا،

گرفتار ملزم کی شناخت نعیم جانوری کے نام سے ہوئی ہے، رادھن تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

* FIR#. 140/2025 u/s 402, 399 PPC PS Radhan

* FIR#. 141/2025 u/s 25 SAA PS Radhan


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.