Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع دادو پولیس*پریس ریلیز۔ 21/3/2025 *دادو پولیس کی اہم کاروائی، میہڑ کے قریب کوچ ڈکیتی کے دوران اے ایس آئی شہید ہونے کا کیس حل، چند دنوں میں نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا کر ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا گیا

ضلع دادو پولیس*پریس ریلیز۔ 21/3/2025 *دادو پولیس کی اہم کاروائی، میہڑ کے قریب کوچ ڈکیتی کے دوران اے ایس آئی شہید ہونے کا کیس حل، چند دنوں میں نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا کر ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا گیا* اس سلسلے میں ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ، مورخہ 9 مارچ 2025ع کی شب میہڑ کے قریب تھانہ تھرڑی محبت کی حدود انڈس ہائے وے پر نامعلوم مسلحہ ڈاکوؤں نے لاڑکانہ کی طرف سے آنے والی کوچ JB-4084 کو روک کر دورانِ ڈکیتی فائرنگ کرکہ کوچ میں سوار صوبہ بلوچستان کے تھانہ گندا واہ پہ تعینات اے ایس آئی عباس علی مگسی کو شہید جبکہ کوچ کنڈکٹر خالد راہوجو کو زخمی کیا تھاواقعےکا تھانہ تھرڑی محبت پہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 13/2025 بجرم 302، 353، 396، 397، 148، 149 ت پ اور 6/7 ATA کے تحت درج کرکہ تفتیش کا آغاز کیا گیا اور ٹیکنیکل ماہرین اور بہترین پیشہ ور پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث گروہ کا سراغ لگانے کا ٹاسک دیا گیادوران تفتیش تفتیشی ٹیم کو کرائم سین سے ایک موبائل فون برآمد ہوا جس سے حاصل ہونے والی ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ مذکورہ موبائل فون مورخہ 7 مارچ 2025ع پہ تھانہ رادھن کے حد میں شہری مختیار علی ابڑو سے ہونے والی موبائل فونز اور موٹرسائکل کی ڈکیتی میں چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 25/2025 بجرم دفعہ 397 ت پ کے تحت تھانہ رادھن پہ درج ہے، کوچ ڈکیتی کے کرائم سین سے ملنے والی موبائل فون کی تھانہ رادھن کی حد ود سے 7 مارچ کو ہونے والی ڈکیتی سے وابستگی یہ ظاہر کر رہی تھی کہ دونوں وارداتوں میں ایک ہی گینگ ملوث ہے، لہٰذا ان شبہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر جیو فینسنگ اور کال ڈیٹا رکارڈ کلیکٹ کرکہ ڈیٹا بیسڈ انفارمیشن پر مزید کاروائیاں کی گئیںاسی دوران کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، مورخہ 19 مارچ کی شب ایس ایچ او تھانہ رادھن کا صالح جتوئی لنک روڈ پر جرم کے ارادے سے کھڑے مسلحہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر چار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،گرفتار ملزمان کی شناخت: 1. علی گل ولد محمد ایوب سولنگی سکنہ تھرڑی محبت ، 2. نادر ولد رمضان سولنگی سکنہ تحصیل میہڑ اور 3. ملزم اللہ رکھیو عرف لکھو ولد رمضان ڈہر سکنہ گنجڑوٹھ شاخ تحصیل میہڑ کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 2 پستول برآمد ہوئے جبکہ ملزم علی گل کی تلاشی سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا، رادھن تھانے میں ملزمان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکہ مزید تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزم علی گل سولنگی تھانہ رادھن کی حدود سے مختیار ابڑو سے 7 مارچ کو ہونے والی ڈکیتی کے کیس میں بھی مطلوب تھا اور ملزم سے برآمد ہونے والی موبائل فون بھی اس واردات میں مسروقہ تھی جبکہ مختیار ابڑو سے ڈکیتی میں چھینی گئی دوسری موبائل فون کوچ ڈکیتی کے کرائم سین سے برآمد ہوئی تھی تاہم کوچ ڈکیتی کے کرائم سین سے ملنے والی موبائل فون اور گرفتار ملزم علی گل سولنگی سے برآمد شدہ موبائل سے یہ عیاں ہوا کہ دونوں وارداتیں ایک ہی گینگ نے انجام دیں مزید انٹروگیشن میں گرفتار ملزمان نے تھانہ تھرڑی محبت کی حد میں کی گئی کوچ ڈکیتی میں دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا اور بتایا کہ کوچ ڈکیتی والی واردات انجام دینے کے بعد جب وہاں سے فرار ہو رہے تھے تو موبائل فون وہاں گر گئی تھی جو بعد میں پولیس نے برآمد کی،مزید انٹروگیشن میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر شہید اے ایس آئی عباس علی مگسی سے دورانِ ڈکیتی چھینا ہوا پرس، شناختی کارڈ، سروس کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے ہیںملنے والے تمام شواہد اور ملزمان کے اعترافِ جرم کے بعد یہ ثابت ہوا کہ ملزم علی گل سولنگی، اللہ رکھیو عرف لکھو ڈہر اور نادر سولنگی انڈس ہائی وے پر کوچ ڈکیتی کے دوران شہید کیے گئے اے ایس آئی عباس علی مگسی کے قتل میں ملوث ہیں جبکہ گینگ میں شامل دیگر ساتھیوں کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں علاوہ ازیں، گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں درج ڈکیتی، چوری، پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم کے 14 مقدمات کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے سخت محنت اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے چند دنوں کے اندر کیس کو حل کرلیا ہے ڈکیتی وقتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہیں تفتیش مکمل کرکہ ملزمان کو عبرتناک سزا دلوا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب ایس ایس پی دادو کیس پر کام کرنے والی ٹیم ڈی ایس پی میہڑ منیر احمد پھلپوٹو، انچارج سی آئی اے انسپکٹر بینظیر جمالی، ڈی آئی سی انچارج رانا آصف علی راجپوت، ایس ایچ او رادھن شاہنواز اوٹھو اور ایس ایچ او تھرڑی محبت عبدالغفار پنہور کو شاباشی دی ہے اور افسران سمیت تمام ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.