Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

ڈسٹرکٹ دادو پولیس

مورخہ، 9/12/2024

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ھدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری*

*غیرقانونی اسلحہ اور مضر صحت گٹکا سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*

تفصیلات کے مطابق:

*// تھانہ جوہی پولیس نے مفرور ملزم کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا*

ایس ایچ او تھانہ جوہی محسن علی جمالی کی سربراہی میں جوہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے کیس میں مفرور ملزم امداد عرف محبوب لُنڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

* FIR#. 159/2024 u/s 324, 353 PPC PS Johi

* FIR#. 161/2024 u/s 397 PPC PS Johi

* FIR#. 164/2024 u/s 25 SAA PS Johi

*// تھانہ فریدآباد کی حد میں غیرقانونی اسلحہ سمیت ایک ملزم گرفتار*

ایس ایچ او تھانہ فریدآباد منور علی چانڈیو کی سربراہی میں فریدآباد پولیس کی کارروائی بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت ملزم عرفان علی سومرو کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

*// دادو اے سیکشن پولیس کی گٹکا فروش ملزمان کے خلاف کاروائی 2 ملزمان گرفتار*

ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اعجاز علی مسن کی سربراہی میں اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو گٹکا فروش ملزمان کو Z-21 گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کرلیا

گرفتار ہونے والوں میں ملزم منیر احمد کمبھر اور ملزم پپو سولنگی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.