Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن.. مزید دو اشتہاری ملزمان نے سرینڈر کردیا

ضلع دادو پولیس

مورخہ، 11/11/2025

*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں دادو پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن.. مزید دو اشتہاری ملزمان نے سرینڈر کردیا*

نواحی علاقہ کاچھو میں جرائم کی کئی وارداتیں انجام دینے والے دو اشتہاری ملزمان نے جرم کی دنیا چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کردیا

اس سلسلے میں ڈی ایس پی کے این شاہ عبدالحق قریشی کی ایس ایچ او ماڈو اقبال احمد کاندھڑو اور ایس ایچ او کے این شاہ قمرالدین تنیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق

کہا، متعدد جرائم میں ملوث *ملزم رجب عرف رجو چانڈیو* نے تھانہ ماڈو پہ پیش ہو کر گرفتاری دے دی ہے، ملزم تھانہ ماڈو پہ درج پولیس مقابلہ ودیگر جرائم کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔

دوسری جانب

کاچھو کے ایریا ڈرگھ بالا اور گردونواح میں متعدد جرائم میں ملوث *اشتہاری ملزم منظور ولد احمد خان لُنڈ* نے سرینڈر کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس دادو کو اپنی گرفتاری پیش کردی

ملزم موٹرسائیکل چوری، نقب زنی، جوا اور دیگر جرائم میں ملوث تھا جس کے خلاف ڈرگھ بالا جوہی اور پٹ گل محمد تھانوں میں 11 سے زائد مقدمات درج تھے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.