Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دادو پولیس کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، خصوصی اقدامات اور سخت ہدایات جاری
ضلع دادو پولیس
مورخہ، 5/6/2025
*دادو پولیس کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، خصوصی اقدامات اور سخت ہدایات جاری*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے، انچارج 15 مددگار اور تھانوں کے ہیڈ محرران نے شرکت کی*
میٹنگ میں ضلع میں منشیات کی مکمل بیخ کنی، اس کی سپلائی چین کو توڑنے، دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے ایجنڈے زیرِ غور لائے گئے
ایس ایس پی دادو نے واضح کیا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا اس سلسلے میں وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی صاحب سندھ کی جانب سے بھی سخت و واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں
ایس ایس پی دادو نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ضلع کے داخلی راستوں سمیت بلوچستان سے ملنے والی سرحدی پٹی کو مزید سیکیور کیا جائے تاکہ منشیات اور دیگر غیرقانونی اشیاء کی ترسیل کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے
علاوہ ازیں، منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے مقامی سطح پر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیا گیا ہے ٹاسک فورس مؤثر اور ہدفی کارروائیاں کرے گی اگر کسی بھی تھانے کی حدود سے منشیات برآمد ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او اس کا ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ موٹرسائیکل لفٹر گینگز سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بھرپور اور بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔ جرائم کے خاتمے اور قیامِ امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔