Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو: خيرپورناتھن شاھ پولیس مقابلے میں موقع سے فرار دوسرا ڈاکو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔* ایس ایس پی دادو

ڈسٹرکٹ دادو پولیس*

مورخہ، 3/12/2024

*دادو: خيرپورناتھن شاھ پولیس مقابلے میں موقع سے فرار دوسرا ڈاکو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔* ایس ایس پی دادو

صبح سویر، موٹرسائیکل اسنیچنگ کرکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں سے کے این شاھ پولیس کا دوبدو مقابلہ ہوا تھا،

پولیس نے موقع پر ڈکیت نادر عرف صابر جانوری کو اسلحہ اور موٹرسائیکل سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔ *ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی*

جبکہ دیگر ڈکیت بھی گھایل حالت میں فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی دادو

فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او کے این شاھ قربان قمبرانی کی سربراہی میں سرچ آپریشن جاری تھا

دورانِ سرچ آپریشن پولیس نے *فرار ڈاکو شہزادو عرف ٹنڈو شاھ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے* اور اس کے قبضہ سے زیرِ استعمال پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے

زخمی ڈاکو کو علاج کیلئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

دوسری جانب موقع سے فرار تیسرے ڈاکو کی بھی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام الطاف ولد بہارو جانوری بتایا جا رہا ہے جس کی تلاش جاری ہے

مذکورہ ڈاکو منظم ڈکیت گینگ کا حصہ ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں درج موٹرسائیکل اسنیچنگ، راہزنی، پولیس مقابلوں و دیگر جرائم کے *30* سے زائد مقدمات کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے

تاہم مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے اور ضابطے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.