Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دادو پولیس کا جوئے پر چھاپہ جوا کھیلنے والی عورتیں اور مرد گرفتار کرلیے گئے، مقدمہ درج

ضلع دادو پولیس

3 فروری 2025ء

*دادو پولیس کا جوئے پر چھاپہ جوا کھیلنے والی عورتیں اور مرد گرفتار کرلیے گئے، مقدمہ درج*

ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی،

لیڈی انسپکٹر بینظیر جمالی کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر دادو اے سیکشن تھانے کی حد مگسی موری کے قریب چھاپہ مار کاروائی میں مرد و خواتین جواریوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا

کاروائی میں جوا کھیلنے والی 6 خواتین اور 3 مرد ملزمان موقع پر گرفتار کرلیے گئے

پولیس نے داؤ پہ لگی 30 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور تاش کے پتے بھی برآمد کرلیے

گرفتار ہونے والوں میں

ملزم عزیز بھٹی، ملزم سلیمان ماچھی، ملزم نظیر سولنگی، ملزمہ شاہدہ شیخ، فرزانہ چانڈیو، دادلی بھٹی، غلام زہرہ شیخ، تہمینہ بھٹی اور ملزمہ ناہیدہ بھٹی شامل ہیں

گرفتار خواتین و مرد ملزمان کو اے سیکشن تھانے منتقل کرکہ سرکاری مدعیت میں جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.